Ads

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

 اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے اضافہ کردیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے49 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 19 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔  نئی قیمتوں کا اطلاق ایک نومبر سے ہوگیا ہے۔

واضح رہے اوگرا نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی۔

The post حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2gP3AMm
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment