Ads

پاکستانی قوم تمام چیلنجز کے باوجود سربلند ہونا جانتی ہے، سربراہ پاک فوج

گوادر: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والی ہے اور یہ قوم تمام چیلنجز کے باوجود سربلند ہونا جانتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خنجراب سے شروع ہونے والی موٹرریلی گوادرمیں اختتام پذیر ہوگئی جس کی اختتامی تقریب میں آرمی چیف نے شرکت کی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ ریلی کا آخری مرحلہ دیکھا جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریلی کےمنتظمین اور شرکاء کوداد وتحسین پیش کیا اور شرکا میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ موٹر ریلی پاکستان کے امن واستحکام کی جانب پیشرفت کی تصدیق ہے، خنجراب تا گوادر ہر پاکستانی امن و ترقی کا خواہاں ہے جب کہ پاکستانی قوم پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والی ہے اور تمام چیلنجز کے باوجود سربلند ہونا جانتی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بلوچستان کی ترقی میں سی پیک منصوبے کی کامیابی مضمر ہے جب کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے پاک فوج صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔

The post پاکستانی قوم تمام چیلنجز کے باوجود سربلند ہونا جانتی ہے، سربراہ پاک فوج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2yhUMKd
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment