Ads

پی ایس ایل تھری کے ڈرافٹ 12 نومبر کو ہوں گے

لاہور: پاکستان سپر لیگ تھری کے ڈرافٹ 12 نومبر کو ہوں گے، ایونٹ میں شریک 6 فرنچائزز اپنے اسکواڈز کیلیے 11 کھلاڑی منتخب کر سکیں گی۔

کرس لین، پال ڈومینی، مچل جونسن، ڈیوائن براوو، عمران طاہر، اینجلو میتھیوس،لیوک رونچی، کولن انگرام، وائن پارنیل ، جون ہیسٹنگز جیسے نامور انٹرنیشنل اسٹارز بھی ڈرافٹ میں سلیکشن کیلیے دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ تمام فرنچائزز پہلے مرحلے میں 9,9 پلیئرز کا انتخاب کر چکی ہیں، پالیسی کے مطابق لاہور قلندرز سب سے پہلے کسی پلیئر کو منتخب کرنے کا حق رکھتی ہے، دوسری باری اسلام آباد یونائیٹڈ، تیسری کراچی کنگز، چوتھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، پانچویں پشاور زلمی اور چھٹی ملتان سلطان کی ہو گی۔ باہمی ٹریڈز کے دوران باری میں ردوبدل بھی ہو سکتا ہے۔

The post پی ایس ایل تھری کے ڈرافٹ 12 نومبر کو ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zcRPds
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment