Ads

کپل شرما اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھیں گے

ممبئی: بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما اپنی قریبی دوست گینی چھاتراتھ کے ساتھ اگلے سال کی ابتدا میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

کامیڈین کپل شرما اپنے دوست اورساتھی اداکار سنیل گروور المعروف ڈاکٹرمشورگلاٹی سے جھگڑے کے بعد پریشانی اورذہنی دباؤ کے باعث بیمار ہوگئے تھے اورخود کو کمرے میں بند کرلیا تھا۔ تاہم اپنی فلم ’’فرنگی‘‘کی تشہیر کے لیے کپل ایک بار پھراپنے مزاحیہ موڈ میں آچکے ہیں اوربھرپورانداز میں فلم کی پروموشن کررہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کپل شرما نفسیاتی بیماری کا شکار ہوگئے

حال ہی میں کپل نے اپنی فلم ’’فرنگی‘‘کی کامیابی کے لیے شیردی سائی بابا کے مزار کا دورہ کیا اس موقع پران کی قریبی دوست گینی چھاتراتھ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ کپل اور گینی کے رشتے کے درمیان اتارچڑھاؤ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں یہاں تک کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کررہی تھیں تاہم ایک انٹرویو کے دوران کپل نے تمام افواہوں کی تردید کردی تھی اوراب دونوں اپنی شادی کی تاریخ کو لے کرایک بار پھر توجہ کامرکزبن گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ کپل اورگینی اگلے سال کی ابتدا میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں کے والدین پر شادی کو لے کر بہت زیادہ دباؤ ہے، گینی کے والدین چاہتے  ہیں کہ کپل جتنی جلدی ممکن ہوسکے گینی کے ساتھ شادی کےبندھن میں بندھ جائیں جب کہ کپل کی والدہ بھی جلد سے جلد اپنے بیٹے کے سرپرسہرا دیکھنا چاہتی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنیل سے جھگڑے کی اصل وجہ کون تھا، کپل نے حقیقت بتادی

دوسری جانب گینی نے کپل سے شادی کرنے کے لیے شرط رکھی تھی کہ وہ صرف اسی صورت میں اداکار سے شادی کریں گی جب کپل مکمل چور پر شراب نوشی چھوڑ دیں گے۔

گینی کی خوشی اور اپنی فلم کی تشہیر کے لیےکپل نے خود کوبہت حد تک سنبھال لیا ہے اور وہ  مکمل طور پر تو نہیں بہت حد تک ذہنی دباؤ سے باہر آگئے ہیں جس کا ثبوت حال ہی میں فلم ’’فرنگی‘‘کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس تھی جس میں کپل نےنہ صرف کھل کر اپنی پریشانیوں سے متعلق بات کی تھی بلکہ سنیل گروور سے  اپنے جھگڑے کی حقیقت سے بھی پردہ اٹھایا تھا۔

The post کپل شرما اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2hAo63Z
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment