Ads

رواں سال ملک بھر میں 1764 بچوں سے زیادتی کا انکشاف

 اسلام آباد: قومی اسمبلی میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئین میں ترمیم کا بل کورم پورا نہ ہونے کے باعث آج بھی موخر ہونے کاخدشہ ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں قائداعظم کی صاحبزادی کی وفات پر قومی اسمبلی میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ حکومتی بنچوں پر زیادہ تر نشستیں خالی ہونے کے باعث آج کے اجلاس میں بھی نئی حلقہ بندیوں کا بل موخر ہونے کاخدشہ ہے۔ آئین میں ترمیم کے بل کی منظوری کے لیے 228 ارکان کی حمایت لازم ہے تاہم حکومتی بنچوں پر بیشتر نشستیں خالی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس، قومی اسمبلی کی نشستیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اجلاس کے دوران وزارت انسانی حقوق نے ملک بھر میں بچوں سے زیادتی کی شرح کے حوالے سے تحریری جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2017 سے جون 2017 تک ملک بھر میں 1764 بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پیش آئے جس میں سب سے زیادہ واقعات پنجاب میں ریکارڈ ہوئے۔ تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں زیادتی کے 1089  اور سندھ میں 490 واقعات پیش آئے، اسلام آباد میں 58، بلوچستان میں 76 ، پختونخواہ میں 42 اور آزاد کشمیر میں 9 واقعات پیش آئے۔

اجلاس کے دوران پارلیمانی سیکرٹری نے قومی اسمبلی میں پاک ایران گیس منصوبے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ گیس منصوبے میں تاخیر ایران پر عالمی پابندیوں کی وجہ سے ہے، پابندیاں چونکہ ایران پر ہیں اس لیے تاخیر کا ذمہ دار پاکستان نہیں بنتا، منصوبہ پر ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے معاملے کو میں بھی دیکھ رہا ہوں، میری ایران کے صدر اور اسپیکر سے بات بھی ہوئی تھی، منصوبے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان بنکنگ چینل قائم ہونا ضروری ہیں تاہم انشاء اللہ یہ منصوبہ آگے بڑھے گا۔

اجلاس کے دوران اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا کہ  64 فیصد پاکستانیوں کو پینے کا صاف پانی ہی میسر نہیں، قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کونسل آف ریسرچ کی جانب سے جمع کردہ پانی کے نمونے 69 تا 85 فیصد آلودہ تھے، ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کی رپورٹ کے مطابق 36 فیصد پاکستانی صاف پانی استعمال کر رہے ہیں جب کہ صرف  41 فیصد شہری اور 32 فیصد دیہی آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر ہے۔

The post رواں سال ملک بھر میں 1764 بچوں سے زیادتی کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2A15Pnl
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment