Ads

چین نے مسعود اظہر پر پابندی کی قرار داد ایک بار پھر ویٹو کردی

نیو یارک: چین نے اقوام متحدہ میں مولانا مسعود اظہر پر پابندی کی بھارتی قرار داد ایک بار پھر ویٹو کردی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں مولانا مسعود اظہر پر پابندی کی بھارتی قرارداد کو روکتے ہوئے ایک بار پھر ویٹو کردیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ مسعود اظہر کا بھارت میں دہشت گرد حملوں کے حوالے سے کردار پر کمیٹی ارکان میں کوئی اتفاق رائے موجود نہیں۔

بھارت جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دینے کے لیے اقوام متحدہ میں کئی بار قرارداد لاچکا ہے اور ہر بار اسے چین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، چین نے کئی بار بھارتی قرارداد کو تکنیکی بنیادوں پر ویٹو کیا اور اس بار چوتھی دفعہ چین نے سلامتی کونسل میں بھارت ی قرار داد کو ویٹو کیا۔

The post چین نے مسعود اظہر پر پابندی کی قرار داد ایک بار پھر ویٹو کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2AfG3g2
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment