Ads

اقوام متحدہ اہلکاروں پر مزید 31 خواتین سے جنسی زیادتیوں کا الزام

نیویارک: اقوام متحدہ کے اہلکاروں پر مزید 31 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے بتایا کہ اس کے امن مشن میں شامل فوجیوں اور دیگر اہلکاروں کے خلاف جنسی زیادتیوں کے 31 نئے الزامات سامنے آئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن یوہارک نے بتایا کہ رواں سال یکم جولائی سے 30 ستمبر تک صرف تین ماہ میں امن مشن کے فوجیوں کے خلاف 12 جب کہ سول اہلکاروں پر 19 خواتین سے جنسی زیادتیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

جنسی زیادتی کے مبینہ طور پر مرتکب 15 اہلکاروں کا تعلق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین سے ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ زیادتی کے شکار ہونے والوں میں کم از کم 24 خواتین اور 6 لڑکیاں شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے اس صورت حال پر شدید مایوس اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے خلاف 80 اور سویلین اہلکاروں پر 65 خواتین سے جنسی زیادتیوں کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اقوام متحدہ نے مسئلے سے نمٹنے کے لیے امن مشن کے فوجیوں کے شراب پینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 

The post اقوام متحدہ اہلکاروں پر مزید 31 خواتین سے جنسی زیادتیوں کا الزام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2hET8rn
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment