Ads

ویرات کوہلی نے پاکستانی بولرزکی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

نئی دہلی: بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک بار پاکستانی بولرز کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

پاکستان اوربھارت کے درمیان کرکٹ روابط نہیں تو کیا ہوا لیکن ویرات کوہلی کی وجہ سے دونوں ممالک کے تذکرے ضرورمیڈیا میں ہورہے ہیں۔ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے جہاں بھی سوال ہو وہ پاکستانی بولرز کی صلاحیتوں کا کھل کراعتراف کرتے نظرآتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے شعیب اخترکو خطرناک بالرقراردیا ہے اوراس حوالے سے انہوں نے کہا کہ شعیب اختربہت تیز بالرتھے، میں نے انہیں بال کرتے ہوئے دیکھا ہے وہ بہت تیزبال کراتے تھے جوخطرناک ہوتی تھی جب کہ محمد عرفان کوکھیلنا بھی کم مشکل نہ تھا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: کوہلی نے محمد عامر کو خطرناک ترین بولر قرار دیدیا

اس سے قبل بھی ویرات کوہلی نے محمد عامر کو دنیا کا خطرناک ترین بولر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کے خطرناک بولرزمیں وہ شامل ہیں جس پرمحمد عامرنے بھارتی کپتان کی جانب سے اپنی بولنگ پر تعریفی کلمات کا خیرمقدم کیا تھا۔

دوسری جانب ویرات کوہلی نے اداکارہ انوشکا شرما سے دوستی پرفخرکرتے ہوئے کہا کہ دوستی سے میری طبیعت میں ٹھہراؤ آیا ہے۔

The post ویرات کوہلی نے پاکستانی بولرزکی تعریفوں کے پل باندھ دیئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2lN7E4W
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment