Ads

پاکستان میں ہاکی ورلڈ الیون اور انٹرنیشنل لیگ کیلیے این او سی جاری

 لاہور: پاکستان میں ہاکی کے میدان بھی آباد ہونے لگے اور حکومت نے ورلڈ الیون اور انٹرنیشنل ہاکی لیگ کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو این او سی جاری کر دیا۔

پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز احمد سینیئر نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ورلڈ ہاکی الیون کے دورہ پاکستان اور ہاکی لیگ کے انعقاد کیلیے این او سی جاری کرتے ہوئے ورلڈ الیون اور ہاکی لیگ کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز احمد سینیئر نے کہا ہے کہ غیر ملکی ٹیموں کا پاکستان آنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ہاکی ورلڈ الیون کی آمد سے پاکستان میں انٹر نیشنل ہاکی بحال ہو جائیگی، ہاکی لیگ کے انعقاد سے عالمی سطح پر مثبت پیغام جائے گا اور لیگ میں دنیائے ہاکی کے بہترین کھلاڑی شرکت کریں گے۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، پاکستان میں ہاکی لیگ کے انعقاد سے ملک میں کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ ورلڈ الیون آئندہ سال جنوری میں پاکستان آئے گی جبکہ ہاکی لیگ کا انعقاد اپریل میں کیا جائے گا۔

The post پاکستان میں ہاکی ورلڈ الیون اور انٹرنیشنل لیگ کیلیے این او سی جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2hCuLee
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment