Ads

عمران نذیر پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطان کی نمائندگی کریں گے

 لاہور: جارح مزاج بیٹسمین عمران نذیر ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدانوں میں اترنے کیلئے تیار ہیں اور پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں چھکے، چوکے لگاتے نظر آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز نے عمران نذیر کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ 35 سالہ جارح مزاج بیٹسمین 2014ءمیں کے سر پر گیند لگنے اور فٹنس مسائل کی وجہ سے کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے۔ انہوں نے آخری انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ 2012ءمیں کھیلا تھا تاہم اب انہیں پی ایس ایل کی صورت میں ایک ایسا پلیٹ فارم میسر آ گیا ہے جہاں عمدہ کارکردگی دکھا کر ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں شامل ہونے کیلیے راہ ہموار کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران نذیر پاکستان کی جانب سے 79 ون ڈے میچز میں 2 سنچریز اور 9 ففٹیز کی مدد سے 24.61 کی اوسط سے 1895 رنز بنا چکے ہیں، 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں انہوں نے 3 ففٹیز کیساتھ 21.73 کی اوسط سے 500 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی لیگز کے 102 میچز میں 18 نصف سنچریز کی مدد سے 28.22 کی ایوریج سے 2540 رنز سکور کر رکھے ہیں، 93 رنز ان کی بہترین انفرادی اننگز ہے۔

The post عمران نذیر پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطان کی نمائندگی کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2A39MI6
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment