Ads

کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اور منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی: جناح ائیرپورٹ میں کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی اور آئس ہیروئن بیرون ملک امسگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے جناح ائیرپورٹ پر دبئی جانے والے جوڑے کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ عبدالستار اور اس کی اہلیہ سلیمہ ستار کے قبضے سے ایک لاکھ 15 ہزار 418 امریکی ڈالر، 70 ہزار سعودی ریال اور 3 لاکھ 57 ہزار اماراتی درہم برآمد کئے گئے ہیں۔ ملزمان نے کرنسی ٹفن، کھانے کی اشیا اور جوتوں میں چھپا رکھی تھی۔

دوسری جانب جناح ائیرپورٹ پر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کارروائی کرکے بحرین جانے والے مسافر سے 2 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی ہے۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عمران نامی ملزم بحرین کے لئے سفر کررہا تھا اور آئس ہیرئن ایک مرتبان میں چھپا رکھی تھی، اسٹیل کے جار میں اوپر شہد اور نیچے آئس ہیروئن بھری تھی، ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

The post کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اور منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2hfcvKJ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment