Ads

بلوچستان کے تمام ضلعی الیکشن کمشنردفاترکمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک

کوئٹہ: بلوچستان کے تمام ضلعی الیکشن کمشنر دفاتر کو انتخابی فہرستوں کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے تمام ضلعی الیکشن کمشنر دفاتر کو انتخابی فہرستوں کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک کردیا گیا ہے۔ اس نظام کی تنصیب سے ووٹ کے اندراج اور انتخابی فہرستوں کی جلد تیاری ممکن ہو گی۔ بلوچستان کے بعد کچھ دنوں میں پنجاب کے تمام ضلعی الیکشن کمشنر دفاتر انتخابی فہرستوں کے اس نظام سے منسلک ہو جائیں گے۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ اورخیبر پختونخوا میں بھی کام جاری ہے، رواں ماہ دونوں صوبوں کے تمام ضلعی الیکشن کمشنر دفاتر بھی اس نئے نظام سے منسلک ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن حکام نے گزشتہ ہفتے ایک سیمینار کے دوران کہا تھا کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت جون 2018 میں مکمل کرلے گی۔

The post بلوچستان کے تمام ضلعی الیکشن کمشنردفاترکمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zfmS8u
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment