Ads

فاٹا كے انضمام كے سلسلے میں حكومت امریكی ایجنڈے پر كاربند ہے، مولانا فضل الرحمان

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ فاٹا كے انضمام كے سلسلے میں حكومت امریكی ایجنڈے پر كاربند ہے جس میں وہ كبھی بھی كامیاب نہیں ہوگی۔

پیغام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) كے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  فاٹا كے مسئلے پر حكومت كے موقف میں استحكام نہیں، حكمران عقل سے عاری ہیں، كبھی آئین میں ترمیم اور كبھی رواج ایكٹ كی بات كركے پیچھے ہٹ جاتے ہیں، 125سال قبل فرنگیوں اور افغان حكومت نے بھی اس وقت فاٹا كے مسئلے پر قبائلیوں كی رائے كو مقدم ركھا تھا لیكن آج ان كو اپنے ملک میں حق رائے دیہی سے محروم ركھ كر فیصلہ کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم كے ذریعے قبائل كی مرضی معلوم كی جائے تاہم اگر قبائیلیوں کی مرضی کے بغیر فاٹا كے انضمام كی كوشش كی گئی تو جمعیت علمائے اسلام (ف) فیصلے كے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن كے كھڑی ہوگی جب کہ فاٹا كے انضمام كے سلسلے میں حكومت امریكی ایجنڈے پر كاربند ہے جس میں وہ كبھی بھی كامیاب نہیں ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان نے كہا كہ سب سے پہلے بے گھر قبائلیوں كے بچوں اورخواتین كو ان كے علاقوں میں آباد كركے ان كوسر چھپانے كیلئے چھت مہیا كی جائے اور بعد میں ان سے ان كے مستقبل كے بارےمیں رائے معلوم كی جائے، پہلے بھی قبائل پر كافی مظالم ڈھائے جاچكے ہیں مزید ظلم نہ كیا جائے۔ انہوں نے كہا كہ ہم دھمكیوں اور دھرنوں سے ڈرنے والے نہیں، آئندہ انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام كا مقابلہ یہودی ایجنٹوں كے ساتھ ہوگا اور عوام آئندہ انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام كا ساتھ دے كر یہودی ایجنٹوں كا مقابلہ كریں۔

The post فاٹا كے انضمام كے سلسلے میں حكومت امریكی ایجنڈے پر كاربند ہے، مولانا فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2y3uwim
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment