Ads

’پدماوتی‘ میں دپیکا کے ساتھ ایک بھی سین نہ ہونے پر رنویر رنجیدہ

 ممبئی: بالی ووڈ اداکاررنویرسنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون  کی دوستی، منگنی اور شادی کی خبریں تو میڈیا کی زینت بنی ہی رہتی ہیں پراب اداکاررنویرسنگھ دپیکا کے ساتھ بڑی فلم کا حصہ تو ہیں پر وہ تھوڑے سے رنجیدہ بھی ہوگئے ہیں کیونکہ بڑے پراجیکٹ میں ان کا اداکارہ کے ساتھ ایک بھی سین (منظر) نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاررنویرسنگھ سے جب انٹرویو کے دوران دپیکا پڈوکون کے ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کے بڑے پراجیکٹ پدماوتی میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ فلم میں اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کا احساس اچھا ہے پرمیرا دپیکا کے ساتھ پوری فلم میں ایک بھی سین (منظر) نہیں ہے، چونکہ فلم کی کہانی ہی ایسی ہے اس لیے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم ’پدماوتی‘ ایک بار پھرمشکلات کا شکار

رنویرسنگھ سے فلم پدماوتی سے متعلق اٹھنے والے مختلف تنازعات پرسوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ تنازعات سے متعلق ان کے پاس کہنے کے لیے بہت کچھ ہے جو وہ کہنا بھی چاہتے ہیں لیکن ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ فلم کی ٹیم کی جانب سے انہیں اس موضوع پر کچھ نہ کہنے کا کہا گیا ہے تاہم فلم کی شوٹنگ کے آغازسے ابھی تک تنازعات کا شکارہونا بد قسمتی ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: دپیکا اوررنویرکی ’’پدماوتی‘‘ کا ٹریلرجاری

واضح رہے کہ فلم پدماوتی کی کہانی رانی پدمنی کے گرد گھومتی ہے، جس کی خوبصورتی کے چرچے دور دور تک مشہور تھے اوراس کی ایک جھلک دیکھنے کے بعد علاؤالدین خلجی پدماوتی کے حسن کے دیوانے ہوگئے تھے اورانہیں حاصل کرنے کے لیے ان کے شوہر راجارتن سنگھ کو قتل کردیا تھا تاہم رانی پدماوتی نے خلجی کے ظلم سے بچنے کے لیے آگ میں کود کراپنی جان دے دی تھی۔

The post ’پدماوتی‘ میں دپیکا کے ساتھ ایک بھی سین نہ ہونے پر رنویر رنجیدہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2yuH1b7
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment