Ads

نوازشریف سے اسپیکرقومی اسمبلی کی ملاقات؛ (ن) لیگ میں گروپ بندی کے خاتمے کا فیصلہ

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملاقات کی ہے جس میں پارٹی میں موجود گروپ بندی کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جاتی امرا میں نوازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور چوہدری مینربھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر اتفاق کرنے کے ساتھ فیصلہ کیا گیا کہ 12 نومبرسے الیکشن مہم کا آغاز ابیٹ آباد کے جلسے سے شروع کیا جائے گا، ایبٹ آباد جلسے کے بعد جلسوں کا اگلا شیڈول جاری کیا جائے گا، اس کے علاوہ پارٹی کے اندر جاری گروپ بندی ختم کروانے کیلیے بھی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

The post نوازشریف سے اسپیکرقومی اسمبلی کی ملاقات؛ (ن) لیگ میں گروپ بندی کے خاتمے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2lOf5c5
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment