Ads

ایم کیوایم کے سابق وزیر طاہر کھوکھر اسلام آباد سے گرفتار

 اسلام آباد: آزادکشمیر کے سابق وزیر طاہر کھوکھر کو گوجر خان پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ طاہر کھوکھر کو 10 لاکھ کا چیک باؤنس ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق وزیرٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر کا گوجر خان کے طاہر رفیق کے ساتھ لین دین کا معاملہ تھا جس پر طاہر کھوکر نے دس لاکھ روپے کا چیک دیا تھا جو گزشتہ برس باؤنس ہوگیا ، طاہر رفیق نے گوجر خان پولیس اسٹیشن میں درخواست دی تھی جس پر گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیر کو ان کی رہائش ڈی ایچ اے اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ طاہر کھوکھر آزاد کشمیر میں ایم کیو ایم کے کنوینئر رہ چکے ہیں جبکہ دو مرتبہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور  وزیرٹرانسپورٹ رہ چکے ہیں۔

The post ایم کیوایم کے سابق وزیر طاہر کھوکھر اسلام آباد سے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ze8Kd4
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment