Ads

نیب کا ڈی جی کے ڈی اے کے دفتر پر چھاپا، ڈائریکٹرعبیداللہ گرفتار

کراچی: نیب نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے) کے دفتر پر چھاپا مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا جب کہ ڈائریکٹر عبیداللہ اور ریکارڈ روم کے انچارج کامران کو بھی گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب سندھ نے  کے ڈی اے کے دفتر میں چھاپا مار کر اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا جب کہ ڈائریکٹر کے ڈی اے عبیداللہ اور انچارج ریکارڈ روم کامران کو حراست میں لے لیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیب نے این ٹی ایس کے سربراہ کو حراست میں لے لیا

ذرائع کے  مطابق نیب کی ٹیم سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو ہتھکڑی لگا کر سوک سینٹر پہنچی اور ان کی موجودگی میں عملے سےسوالات کئے گئے، ٹیم نے کے ڈی اے کے چارج پارکنگ کے دفتر کی تلاشی لی جب کہ ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ اور بچت بازار عبید اللہ اور انچارج ریکارڈ روم محمد کامران کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، اس دوران کے ڈی اے آفس کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے تھے۔

 

 

The post نیب کا ڈی جی کے ڈی اے کے دفتر پر چھاپا، ڈائریکٹرعبیداللہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2z6GwAY
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment