Ads

نوازشریف کے خلاف تینوں ریفرنسز کامشترکہ ٹرائل کرنے پرفیصلہ محفوظ

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف 3 ریفرنسز کا جوائنٹ ٹرائل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن کیانی پرمشتمل ڈویژن بنچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تینوں ریفرنسز کا مشترکہ ٹرائل کرنے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

وکیل نوازشریف کی جانب سے کہا گیا کہ احتساب عدالت میں کل سماعت ہے، کارروائی روکی جائے، چارج شیٹ کی کاپیاں فراہم کردی گئی ہیں جب کہ ایک ہی الزام پر3 ریفرنس دائرنہیں کیے جاسکتے، جس پر نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر تین ریفرنسز دائر کیے گئے۔  عدالت کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ ہم درخواست پرآج ہی فیصلہ سنائیں گے۔

اس سے قبل نواز شریف کے وکیل کی جانب سے درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ نیب قانون کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں، جرم ایک تصورہوتا ہے جس کے باعث نیب کو 3 ریفرنسز کو ایک ریفرنس میں بدلنے کا حکم دیا جائے۔

اس خبر کوبھی پڑھیں: نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے لیے وطن واپسی

واضح رہے کہ کل اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوگی، عدالت نے گزشتہ دو سماعتوں میں عدم پیشی پرنواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

The post نوازشریف کے خلاف تینوں ریفرنسز کامشترکہ ٹرائل کرنے پرفیصلہ محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2z6sYW2
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment