Ads

نوازشریف کے خلاف دائر ریفرنس میں ان کے خلاف فیصلہ لازمی ہے، اعتزازاحسن

 اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے  عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر ہمیں اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا اب ان کے ساتھ بیٹھنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اب دیوار توڑ کر نکلنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اب ریفرنس میں ان کے خلاف فیصلہ لازم ہے اور وہ مشکل میں ہیں لیکن جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، اعتزازاحسن

اعتزازاحسن نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ فوج، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر پیپلزپارٹی اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا،  جنرل اسلم بیگ کے ساتھ مل کر بے نظیر کی حکومت کے خلاف نوازشریف ہی کھڑے ہوئے، ججوں پر دباؤ ڈال کر بے نظیر کو سزا بھی دلوائی،  یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے میں بھی ان ہی کا ہاتھ تھا اب پیپلزپارٹی کے ان کے ساتھ بیٹھنا مشکل ہوگیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اعتزاز احسن جارحانہ سیاست کا مشورہ اپنی قیادت کو دیں، چوہدری نثار

بیرسٹراعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ ایک عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ نوازشریف شیڈو باکسنگ کررہے ہیں انہیں ہرکونےاور پردے کے پیچھے  بھوت نظر آتے ہیں، ان کی اپنی حکومت ہونے کے باوجود کہتے ہیں کہ ان کے خلاف سازش ہورہی ہے اور وہ بتائیں کہ حکومت ان کی اپنی ہے تو جمہوریت کو کس طرح خطرہ ہوسکتا ہے اور نام لیں کہ آصف زرداری کس کے کہنے پر ان کے خلاف بات کررہے ہیں۔

The post نوازشریف کے خلاف دائر ریفرنس میں ان کے خلاف فیصلہ لازمی ہے، اعتزازاحسن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2iXxcLC
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment