Ads

شاہ رخ خان کی اہلیہ سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئیں

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان  نامناسب لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

تین روز قبل بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی 52 ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر لاکھوں لوگوں نے سوشل میڈیا پرکنگ خان کو مبارک باد دی، جہاں شاہ رخ خان کوان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری تھا وہیں ان کی اہلیہ گوری خان کو نامناسب  لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال کنگ خان نے اپنی سالگرہ اپنے بنگلے’’منت‘‘کے بجائے علی باغ والے فارم ہاؤس میں منائی اس موقع پران کے اہل خانہ سمیت بالی ووڈ کی متعدد شخصیات موجود تھیں جن میں عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا، فرح خان وغیرہ شامل تھیں۔ سالگرہ کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوئیں جنہیں لوگوں نے خوب سراہا تاہم بالی ووڈ کنگ کی 47 سالہ اہلیہ گوری خان کی ایک تصویر جس میں وہ نامناسب لباس پہنے نظرآرہی ہیں کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کچھ صارفین نے گوری خان کی عمر کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’گوری آنٹی کا لباس انہیں بالکل بھی پسند نہیں آیا۔ جب کہ کچھ صارفین نے لکھا ہے کہ گوری خان پریہ لباس بالکل بھی نہیں جچ رہا‘‘۔

کچھ صارفین نے لکھا ’’کبھی کبھی یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے  کہ شاہ رخ خان کے ارد گرد کیسے لوگ موجود ہیں اور یہ چیز شاہ رخ خان کی فلموں کے فلاپ ہونے کے دکھ سے بھی زیادہ غم زدہ کردیتی ہے‘‘۔

ایک صارف نے اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے لکھا کہ ’’گوری آپ نے یہ کیاپہنا ہے کیا شاہ رخ آپ کو یہ پہننے کی اجازت دیتے ہیں‘‘؟

ایک اور صارف نے کہا’’کاش میں نے یہ تصویر نہ دیکھی ہوتی‘‘۔

The post شاہ رخ خان کی اہلیہ سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2j25lKz
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment