نیویارک: کانوں کی صفائی کے لیے روئی کی سلائی (کاٹن برڈ) کا استعمال عام ہے جو ماہرین کی رائے میں کان کے لیے غیر محفوظ ہی نہیں بلکہ اس سے قوتِ سماعت بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
بعض لوگ کاٹن برڈ کے عادی ہوتے ہیں کیونکہ اسےاستعمال کرنا انہیں اچھا لگتا ہے جب کہ اکثر لوگ کان کی صفائی کے لیے چابی، ٹوتھ پک، کاغذ کے ٹکڑے اور دیگر اشیا کا بغیر سوچے سمجھے استعمال کرکے خود کے لیے نئے مسائل کو دعوت دیتے ہیں۔
کولمبیا یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر ایم ڈی ،انا کمِ کے مطابق کاٹن برڈ سے کان کی صفائی کوئی مفید طریقہ نہیں، کان کی میل کھال پر نمی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ کان کوانفیکشن سے بچاتی ہے جب کہ ایک اور ماہر ڈاکٹر الینا شولٹر کا ماننا ہے کہ کاٹن برڈ یا دیگر اشیا سے کان کی صفائی میل کو کم کرنے کے بجائے اسے مزید اندر کی طرف دھکیل دیتی ہیں کیونکہ کاٹن برڈ سے کان کا ڈرم پنکچر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں سننے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کان کی نالی کی جلِد نرم ہوتی ہے جسے کاٹن برڈ آسانی سے توڑ سکتا ہے جو جراثیم کے اندر جانے کا راستہ بن جاتا ہےاور نتیجہ انفیکشن کی صورت میں سامنے آتا ہے، اس لیے کان کی صفائی کے لیے کوئی کاٹن برڈ سمیت کسی بھی شے کا استعمال ہرگز نہ کریں۔
تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کان کی صفائی کیسے کی جائے تو اس کا آسان جواب یہ ہے کہ جو طریقہ کار بدن کی صفائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے وہی کان کی صفائی کے لیے بھی اختیار کیا جائے۔ بس ایک ملائم کپڑے کو گیلا کریں اور کان کے باہری حصوں پر اسے پھیریں تاکہ جلِد صاف ہوجائے، کان کی اندرونی صفائی اس وقت تک غیر ضروری ہے جب تک کہ میل ازخود باہر نہ آجائے۔
یہ بھی پڑھیں: چیونگم چبائیے؛ کان کا درد بھگائیے
ڈاکٹر کمِ کا کہنا ہے کہ قدرت نے کان کو ازخود صفائی کرنے والی جلِد سے بنایا ہے لیکن اس کے باوجود اگر واقعی کان کی صفائی کی اشد ضرورت ہے تو ایسے میں کاٹن برڈ سے باہری حصوں کو صاف کیا جاسکتا ہے تاکہ میل کو بڑھنے اور اندر جانے سے روکا جاسکے اور ایسا بھی اس صورتحال میں کریں جب پیلے یا براؤن رنگ والی میل کی وجہ سے آپ کے سننے کی صلاحیت متاثر ہورہی ہو۔
اس کے علاوہ اگر گھر پر آپ کان کی صفائی کرنا چاہتے ہیں تو ڈائی ریموول کا استعمال کرسکتے ہیں،اسے ڈروپر کے ذریعے کان میں قطروں کی صورت میں ڈالاجائے تاکہ سخت ہوئی میل کو نرم کیا جاسکے اورپھر سرنج کا استعمال کرکے نیم گرم پانی سے میل کو باہرنکال سکتے ہیں۔
اس کے باوجود اگر میل کی وجہ سے قوتِ سماعت متاثر ہو یا اور کوئی دقعت درپیش ہوتو معالج کو دکھانا ہی عقلمندی ہے۔ میل نرم ہے تو ڈاکٹر اسے سُکشن کے ذریعے ختم کردے گا جب کہ میل سخت ہونے کی صورت میں کریومین کروٹی کے ذریعے باہر نکالا جائے گا۔
The post کان کی صفائی کا بہترین طریقہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2zALB3V
0 comments:
Post a Comment