Ads

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ؛ لاہور بلوز وائٹس کو ہرا کر چیمپئن بن گئی

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور بلوز کی ٹیم  لاہور وائٹس کو ہرا کر چیمپئن بن گئی جب کہ ٹیم نے 128 رنز کا ہدف 15 گیندیں قبل 3 وکٹ پر حاصل کیا۔ 

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں لاہور بلوز کی ٹیم 128 رنز کا ہدف 15 گیندیں قبل ہی مکمل کرکے فیورٹ لاہور وائٹس کو ہرا کر چیمپئن بن گئی جب کہ امام الحق نے ناقابل شکست نصف سنچری بنائی۔

لاہور وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 127 رنز بنائے، کپتان سلمان بٹ 62 رنز پر ناقابل شکست رہے جب کہ کامران اکمل نے 20 رنز بنائے۔ لاہور بلوز کی جانب سے عاطف جبار نے 2 جب کہ اعزاز چیمہ، خالد عثمان اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور بلوز کے اوپنرز امام الحق اور احمد شہزاد نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، 43 کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد 22 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے، امام الحق اور کپتان محمد حفیظ نے ہدف کا تعاقب جاری رکھا، حفیظ 33 رنز بنا کر بلال آصف کا شکار بنے، حسین طلعت ایک رن بنا کر آصف علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

اوپنر امام الحق 49 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز پر ناقابل شکست رہے، لاہور بلوز نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 15 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔ آصف علی، عمید آصف اور بلال آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ امام الحق شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

The post قومی ٹی ٹوئنٹی کپ؛ لاہور بلوز وائٹس کو ہرا کر چیمپئن بن گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2AsEEp8
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment