Ads

عامر خان کی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں، مس ورلڈ کی خواہش

 ممبئی: حال ہی میں مس ورلڈ منتخب ہونے والی بھارتی حسینہ مانوشی چھیلر نے عامر خان کی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں مانوشی چھیلر نے کہا کہ بالی ووڈ میں انٹری اس وقت ان کے ذہن میں نہیں ہے وہ سوچ رہی ہیں تو بس اتنا کہ اگلا سال ان کے لیے کس قدر ہنگامہ خیز اور دلچسپ ہوگا، وہ دنیا بھر کا سفر کریں گی اور مس ورلڈ رہنے والی خواتین کے ساتھ دنیا بھر میں خواتین کو درپیش طبی مسائل سے متعلق شعور کو اجاگر کرنے کے لیے کام کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارتی دوشیزہ مانوشی چھیلر مس ورلڈ منتخب

مانوشی چھیلر کا کہنا تھا کہ اداکاراؤں میں ان کی پسندیدہ فنکار پریانکا چوپڑا ہیں لیکن وہ مستقبل قریب میں عامر خان کی فلموں میں ضرور کام کرنا چاہتی ہیں کیونکہ ان کی فلم میں معاشرتی مسائل کے حوالے سے پیغام ہوتا ہے، ان کی فلموں میں کردار نبھانا بہت چیلنجنگ ہوتا ہے اس لیے ان کے لیے یہ سب بہت دلچسپ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت کی نو منتخب مس ورلڈ کی اصلی شکل و صورت کیسی ہے؟

عالمی مقابلہ حسن کے حوالے سے مانوشی نے کہا کہ مقابلے کے دوران شریک امیدواروں میں ایک دوسرے سے متعلق جاننے کے لیے بہت تجسس ہوتا ہے کیونکہ وہاں ایک دوسرے سے متعلق بہت کم معلومات ہوتی ہیں اور نا ہی انتظامیہ کی جانب سے کچھ بتایا جاتا ہے۔ مقابلے کے دوران دیگر لڑکیاں یہ سمجھتی تھیں کہ میں بالی ووڈ کی اداکارہ ہوں۔

The post عامر خان کی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں، مس ورلڈ کی خواہش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2AayWb1
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment