Ads

افغان فورسز نے داعش کو شکست دے دی ہے، اشرف غنی

باکو: افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ افغان فورسز نے ملک میں داعش کو شکست دے کر شدت پسندوں کو پہاڑوں تک محدود کردیا ہے۔

آذربائیجان میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغٖان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی صرف افغانستان یا علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ اب یہ ناسور پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اس ناسور کو ختم کرنے کے لئے سب کو مل کر ساتھ چلنا ہوگا اور آپس میں روابط کے ساتھ ساتھ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے جس کے لئے افغانستان تمام ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ مذاکرات اور تعاون کے لئے ہمہ وقت تیارہے۔

افغان صدر کا کہنا تھا کہ ہماری خصوصی افواج اور کمانڈوز کی جانب سے  دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں اب تک 50 سے 70 ملین ڈالر کے اخراجات کرچکے ہیں جس میں ہم نے بہت سی کامیابیاں سمیٹیں اور شدت پسندتنظیم داعش کو شکست سے دوچار کرکے اس کے کارندوں کو پہاڑوں میں بھوک سے مرنے پر مجبور کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اخراجات سے گھبرانے والے نہیں تخریب کاری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کررکھا ہے آئندہ بھی انسداد دہشتگردی کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔

اشرف غنی نے کہا کہ ہماری فورسز امریکا اور نیٹو کی معاونت سے ہر آپریشن کو آزادانہ طور پر سرانجام دیتے ہیں، ہم اپنی سیکیورٹی فورسز میں 2 گنا جب کہ دہشت گردوں کو شکست دینے اور عاوم کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ائیرفورس کو 3 گنا زیادہ بنارہے ہیں۔

The post افغان فورسز نے داعش کو شکست دے دی ہے، اشرف غنی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2iwx2uP
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment