Ads

دشمن کی نظریں سی پیک اور بلوچستان پر ہیں، پاک فوج

 راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور  کا کہنا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کی نظریں بلوچستان اور سی پیک پر ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کہنا ہے کہ پشاور حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے قبول کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پشاور یونیورسٹی پر حملہ افغانستان سے کیا گیا، دہشت گرد حملے کے وقت افغانستان میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں تھے، اِس وقت بھی حملہ کرنے اور کرانے والے دہشت گرد افغانستان میں موجود ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پشاور یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دہشت گرد رکشے کے ذریعے صبح 8 بج کر 45 منٹ پر ڈائریکٹوریٹ زراعت پہنچے، واقعے کے وقت 40 سے 50 طالبعلم موجود تھے، تینوں دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس پہنچ رکھی تھیں، واقعے میں ایک چوکیدار اور 7 طلبہ جاں بحق ہوئے جب کہ پولیس کے بہترین تعاون سے فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچادیا اور طلبا کو بحفاظت یونیورسٹی سے نکال لیا گیا۔

میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ افغانستان کے اندر کا کام وہاں کی فورسز کو ہی کرنا ہے پاکستان نے تو دہشت گردی کے خلاف بہت کچھ کیا ہے لیکن ملک دشمن عناصر کی نظریں سی پیک اور بلوچستان پر ہیں۔

The post دشمن کی نظریں سی پیک اور بلوچستان پر ہیں، پاک فوج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BwKx2l
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment