Ads

کاش میری والدہ ڈمپل کپاڈیہ کے بجائے ہیمامالنی ہوتیں، ٹوئنکل کھنا

ممبئی: اداکار اکشے کمار کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی خوبر واداکارہ ٹوئنکل کھنا نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاش ان کی والدہ ڈمپل کپاڈیہ کے بجائے ہیمامالنی ہوتیں۔

ناموربالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کا شماربالی ووڈ کی اوسط درجے کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے کیرئیر میں کامیاب سے زیادہ ناکام فلمیں شامل ہیں تاہم جب انہیں احساس ہوا کہ وہ اب مزید فلموں میں کام نہیں کرسکتیں تو انہوں نے لکھاری بننے کا فیصلہ کیا جس میں وہ کامایب بھی رہیں۔ ٹوئنکل کھنا بہترین مصنفہ کے ساتھ اپنی حس مزاح کے لیے بھی جانی جاتی ہیں جس کی جھلک اکثران کی تحریروں میں بھی دکھائی دیتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اکشےکمار کے پرس میں بیوی کے بجائے کس کی تصویر؟

حال ہی میں ٹوئنکل کھنا ممبئی میں ایک نجی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ایک ایسی بات کہی جسے سن کر وہاں موجود تمام لوگ چونک گئے۔ ٹوئنکل کھنا نے کہا ’کاش میری والدہ ڈمپل کپاڈیہ کے بجائے ہیمامالنی ہوتیں‘۔ ان کے اس بیان پر تمام لوگ حیران رہ گئے۔

اگلے ہی لمحے انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں اپنی والدہ سے اکثر کہتی ہوں کہ آپ کی بیٹی ہونے کا کیا فائدہ، ہیمامالنی کی وجہ سے کم از کم مجھے واٹر پیوریفائر تو مفت میں ملا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان ٹوئنکل کھنہ کے بڑے مداح نکلے

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے کبھی ان کی حوصلہ افزائی نہیں کی اور ایک بار جب میرے حساب میں 97 نمبرز آئے تو یہ بات میں نے اپنی والدہ کو بتائی جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ نمبرز تمہارے وزن کے مطابق ہیں۔

واضح رہے ٹوئنکل کھنا متعدد بالی ووڈ فلموں میں کام کرچکی ہیں جن میں ’میلہ‘، ’جب پیار کسی سے ہوتا ہے‘، ’بادشاہ‘  شامل ہیں۔

The post کاش میری والدہ ڈمپل کپاڈیہ کے بجائے ہیمامالنی ہوتیں، ٹوئنکل کھنا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BrzI0T
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment