Ads

سندھ میں گنا بحران کے ذمہ دار وفاق اورپنجاب حکومت ہے، مراد علی شاہ

 کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں گنے کے بحران کی ذمہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ چھٹی کے روز کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے پر روانہ ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں گنے کے بحران کی ذمہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت ہے، پنجاب سے سو روپے من گنا سندھ کی شوگر ملوں کو فراہم کیا جارہا ہے، پنجاب سے سستا گنا ملے گا تو شوگر ملیں سندھ کے کاشتکاروں کا مہنگا گنا کیوں خریدیں گی؟، ہم نے پنجاب سے گنے کا ریٹ دو روپے زیادہ مقرر کیا تاکہ مقامی کاشتکاروں کو فائدہ ہو، پیپلزپارٹی کسانوں کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیگی۔

وزیراعلی سندھ کینٹ اسٹیشن پہنچے اورسڑک کی تعمیرکے کام کا جائزہ لیا، صدرکے علاقے میں الیکٹرونکس مارکیٹ اور اس کے اطراف گندگی کا ڈھیردیکھ کربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر شہرسے کچرا اٹھایا جائے اورسڑکوں کو صاف رکھا جائے۔ وزیراعلی نے شاہراہ قائدین پرشوروم مالکان کی جانب سے فٹ پاتھ پرتجاوزات اوراضافی فٹ پاتھ بنانے پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کمشنرکراچی کو کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ فٹ پاتھ پرگاڑیاں کھڑی کرنے سے ٹریفک جام ہوتا ہے، شوروم مالکان سے بات کرکے اضافی فٹ پاتھ فوری ختم کی جائے۔

وزیراعلی سندھ نے کراچی کے شہریوں کوبغیر فلٹرپانی فراہم کئے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے منصوبے ’کے تھری‘ میں فلٹریشن سسٹم ہی نصب نہیں کیا گیا، کے تھری منصوبہ 2007 میں مکمل ہوا تھا، 2007 میں جن کی حکومت تھی وہی اب سب سے زیادہ شور کررہے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے نارتھ ایسٹ کراچی فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا جہاں سیکیورٹی عملے سمیت کئی ملازمین ڈیوٹی سے غائب تھے، جس کے بعد وزیراعلی نے پلانٹ سے اضافی اورغیرحاضرعملے کوفوری فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں نے واٹر بورڈ میں ہزاروں ملازمین کو بھرتی کیا مگر وہ ڈیوٹیوں سے غائب ہیں۔

مراد علی شاہ نے شہریوں کو نیو ایئرنائٹ پر سی ویو جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری ذمے دار ہیں اس لیے انہیں نیو ایئر نائٹ پر سی ویو جانے سے نہ روکا جائے۔ انہوں نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو سی ویو سے رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات دے دیئے اورکہا کہ کراچی کے شہری ذمے دارہیں، مسائل پیدا نہیں کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری سال نوپرخوشی ضرور منائیں مگردوسروں کی خوشی کا بھی خیال رکھیں جب کہ ہوائی فائرنگ کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

The post سندھ میں گنا بحران کے ذمہ دار وفاق اورپنجاب حکومت ہے، مراد علی شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Ct5ITX
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment