Ads

سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، احسن اقبال

پشاور: وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بیرونی اور اندرونی دشمن پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم کسی صورت دہشت گردوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے جب کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو یکجا ہونا پڑے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زرعی ڈائریکٹوریٹ پرحملے کے زخمیوں کی عیادت کی اور  شہداء کے ورثا کے لئے فی کس 10 لاکھ  جب کہ شدید زخمیوں کے لئے 5،5 لاکھ اور معمولی زخمیوں کے لئے 2،2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مبارک دن کے موقع پر دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی کیوں کہ بیرونی اور اندرونی دشمن پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں جب کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی بھی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن ہم کسی صورت دہشت گردوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے اور اس جنگ میں جان کا نذرانہ دینے والے شہیدوں کے خون کو نہیں بھولیں گے تاہم دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو یکجا ہونا پڑے گا۔

The post سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، احسن اقبال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2AoNB0c
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment