Ads

امریکی وزیردفاع نے پاکستان آنے سے پہلے ہی ڈو مور شروع کردیا

امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے دورہ پاکستان سے قبل ہی ڈومور شروع کردیا۔

امریکی وزیردفاع جیمس میٹس کل پاکستان پہنچیں گے۔ بحیثیت وزیر دفاع  جیمز میٹس کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے جس کے دوران اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں جنوبی ایشیا سے متعلق امور زیربحث آئیں گے۔

امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سے مشترکہ مفادات سے متعلق تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، خواہش ہے کہ افغانستان میں مصالحتی عمل میں کردارادا کریں، پاکستان سے تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں تاہم دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا پاکستان کے مفاد میں ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امریکی وزیرخارجہ کا پاکستان سے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ

امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پاکستانی رہنما کہتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتے لیکن دہشت گردی کی حمایت نہ کرنا پاکستان کی پالیسی اورعمل سے بھی ظاہرہونا چاہیے اورپاکستان کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کرے۔

دورے کے دوران امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے اور خطے کی سیکیورٹی، امن وامان کی صورتحال سمیت افغانستان تنازعات اور دو طرفہ امور پر بھی بات کی جائے گی۔

The post امریکی وزیردفاع نے پاکستان آنے سے پہلے ہی ڈو مور شروع کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2iJuSrX
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment