Ads

فیصل آباد میں بدبخت شخص نے باپ اور بھائی کو قتل کردیا

فیصل آباد: تحصیل ستیانہ میں معمولی تلخ کلامی پر ادریس نامی شخص نے اپنے باپ اور بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل ستیانہ میں بدبخت شخص نے اپنے باپ اور بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جب کہ اہل علاقہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس نے لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال جڑانوالہ منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت محمد افضل اور محمد جنید سے ہوئی جب کہ قاتل ادریس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقتولین کے لواحقین نے پوسٹ مارٹم نہ ہونے اور رپورٹ درج نہ کرنے پر پولیس کے خلاف احتجاج شروع کردیا اور توڑ پھوڑ کی کوشش کی تاہم پولیس کی جانب سے  واقعے کا مقدمہ درج کرنے اور شفاف تحقیقات کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

The post فیصل آباد میں بدبخت شخص نے باپ اور بھائی کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2iHfr3E
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment