راولپنڈی: مورگاہ آفیسرکالونی میں ذہنی مریض نے اپنے خاندان کو یرغمال بنا لیا جب کہ اس کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی میں مورگاہ آفیسرکالونی میں ذہنی مریض عبد الرحیم نے اپنے خاندان کے 22 افراد کو6 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا جب کہ ذہنی مریض شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکارزخمی اورایک شخص محمد اکبرجاں بحق ہوگیا۔ ایلیٹ فورس نے کارروائی کرتے ہوئے عبد الرحیم کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا۔ امدادی ذرائع کے مطابق پولیس اہلکارخرم کو سرمیں گولی لگی ہے اور50 سالہ محمد اکبرکی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزاسپتال منتقل کردی گئی۔
سی پی اوراولپنڈی اسرارعباسی کا کہنا ہے کہ آپریشن میں تاخیراہل خانہ کے اسرارپرکی گئی، ایلیٹ فورس کے کمانڈوز نے آپریشن کو مکمل کرلیا ہے، گھرمیں موجود 90 سالہ خاتون سمیت تمام افراد کو بچا لیا گیا، گھرکی جامع تلاشی لے رہے ہیں، مسلح شخص اس سے پہلے بھی ایسی کاروائیاں کرچکا ہے۔
دوسری جانب عبدالرحیم کے ایک رشتے دار نے میڈیا کو بتایا کہ عبد الرحیم کے 6 بچے ہیں اور وہ منشیات کا عادی ہے۔ وہ کنسٹرکشن کا کام کرتا ہے۔ عبد الرحیم نے گزشتہ روز خودکشی کی بھی کوشش کی تھی۔
The post راولپنڈی میں ذہنی مریض نے اپنے خاندان کویرغمال بنالیا، ایک شخص جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Ed6PHL
0 comments:
Post a Comment