ملتان: تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے چار ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دوروز قبل ملتان کے علاقے سیتل ماڑی کی حدود میں متیتل روڈ پرذوالفقارنامی شہری کے گھر میں گھس کراس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان اجمل اور اشرف کو گرفتارکرلیاگیا تھا۔ پولیس دونوں ملزمان کو ان کے ساتھیوں کی نشاندہی کے لئے لے کر جارہی تھی کہ راستے میں ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کی کوشش کی اور پولیس موبائل پر فائرنگ شروع کردی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ملتان میں ڈاکوؤں کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
پولیس نے بھی ملزمان پرجوابی فائرنگ کی ملزموں کی فائرنگ سے پولیس کی تحویل میں موجود ان کے اپنےدو ساتھی اجمل اور اشرف ہلاک ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں دونامعلوم حملہ آور بھی مارے گئے جب کہ حملہ آوروں کے تین ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جب کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت عبدالمالک عرف مالکی اورقمرعرف گودا کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل 5مسلح ڈاکو ذوالفقار کے گھر میں داخل ہوئے تھے جب کہ ایک ملزم گھر کے باہر موجود رہا، گھر میں داخل ہونے والے پانچ میں سے چار ملزمان نے ذوالفقار کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جو کہ مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گئے ہیں پولیس کی جانب سے تین فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
The post ملتان میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والے 4 ڈاکو مقابلے میں ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CjGBoR
0 comments:
Post a Comment