Ads

سرگودھا میں 16 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل

سرگودھا: گزشتہ روز ننھی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے لرزہ خیز واقعے کے بعد ایک اور معصوم لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے بھلوال میں 16 سالہ لڑکی کو نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے علاقے تصور آباد میں کھیتوں سے 16 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لڑکی کی شناخت ساجدہ کے نام سے ہوئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: قصور میں 8 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد لرزہ خیز قتل

ساجدہ کے باپ محمد خان کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی صبح سویرے رفع حاجت کے لیے کھیتوں میں گئی جہاں  نامعلوم افراد نے اسے زیادتی کانشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کرسفاکی سے قتل کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب کے قتل نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد لڑکی کے قتل کی وجوہات کا تعین ہوپائے گا۔ واقعے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے جب کہ تفتیش بھی شروع ہوگئی ہے۔

The post سرگودھا میں 16 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FpvAkM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment