Ads

حکومت پر تنقید کرنے پر سعودی شہزادہ ملازمت سے برطرف

ریاض: حکومتی اقدامات پر تنقید کرنے پر سعودی شہزادہ عبداللہ بن سعود بن محمد کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہزادہ عبداللہ بن سعود بن محمد کو حکومتی فیصلوں پر تنقید کرنے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے، عبداللہ بن سعود بن محمد میری ٹائم اسپورٹس فیڈریشن کے سربراہ تھے تاہم اب ان کی جگہ ایک ملٹری آفیسر کو عہدہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے گرفتار

عرب میڈیا کے مطابق برطرف سعودی شہزادہ کی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر کرپشن کے الزامات میں شہزادوں کی گرفتاری پر سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، آڈیو میں شہزادے کا کہنا تھا کہ کرپشن الزامات میں گرفتار 11 سعودی شہزادوں کی گرفتاری کے لیے بیان کی گئیں وجوہات بےبنیاد ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی عرب میں کرپشن الزامات میں گرفتار 2 شہزادے رہا

واضح رہے کہ گزشتہ سال سعودی حکومت نے کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اینٹی کرپشن کمیٹی بنا کر شہزادہ الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے اور 4 وزرا سمیت درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کرلیا تھا۔

The post حکومت پر تنقید کرنے پر سعودی شہزادہ ملازمت سے برطرف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DirpGE
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment