Ads

پاکستان میں ناپید جانور کی 33 لاکھ سال پرانی کھوپڑی دریافت

سوہاوہ: پاکستان میں ناپید جانور کی 33 لاکھ سال پرانی کھوپڑی کی دریافت نے ہلچل مچادی۔

سوہاوہ کے علاقے تتروٹ سے 33 لاکھ سال پرانے انتھریکو تھیریڈ خاندان کی کھوپڑی دریافت ہوئی ہے۔ ناپید جانور کی کھوپڑی وہیل اور دریائی گھوڑے سے مشابہت رکھتی ہے۔ کھوپڑی کا وزن دس کلو اور لمبائی ایک فٹ ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی کے ریسرچ اسکالر غیور عباس اور مقامی فیلڈ گائیڈ چوہدری عابد حسین اور مہتاب خان نے تحقیق کے دوران یہ کھوپڑی دریافت کی۔
محقق کے مطابق یہ جانور ارتقائی طور پر وہیل اور دریائی گھوڑے کے قریب ہے اور اس وقت نا پید ہوچکا ہے، جبکہ اس فوسل پر پنجاب یونیورسٹی میں مزید ریسرچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے اس نواحی علاقے میں پہلے بھی بہت سے ناپید جانوروں کی باقیات دریافت ہوچکی ہیں۔

The post پاکستان میں ناپید جانور کی 33 لاکھ سال پرانی کھوپڑی دریافت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DFNiyw
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment