Ads

مکہ مکرمہ میں گھر میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

ریاض: مکہ مکرمہ میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہر مکہ مکرمہ سے متصل ضلع شرائع المجاھدین میں واقع ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مکہ میں عمارت میں آتشزدگی سے 5 افریقی بچے جھلس کرجاں بحق

سعودی شہری دفاع کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ پہلے عمارت میں رکھے ہوئے فرنیچر میں لگی جس کے بعد آگ نے شدت اختیار کرلی اور کمروں تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا، عمارت میں افریقی خاندان رہائش پذیر تھا جب کہ  آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

The post مکہ مکرمہ میں گھر میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DmgX17
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment