Ads

زینب کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع

 کراچی: 

تحریکِ انصاف نے قصور میں 8 سالہ زینب کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے قصور میں 8 سالہ زینب کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ معصوم زینب کے قتل پرپوری قوم افسرده ہے، زینب کے قتل کی مذمت اور قاتل کو عبرتناک سزا دی جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب قتل ؛ قصورمیں دوسرے دن بھی حالات کشیدہ

واضح رہے کہ قصورمیں دوروزقبل 8 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے قتل کردیا گیا تھا ، بچی کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی۔

 

 

The post زینب کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CQBmu7
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment