Ads

سندھ حکومت کا جہیز 50 ہزار روپے تک مقرر کرنے پر غور

کراچی: سندھ حکومت جہیز کی مالیت 50 ہزار روپے تک مقرر کرنے پر غور کررہی ہے اور خلاف ورزی کرنے پر سزا کے ساتھ بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں جہیز کے خاتمے سے متعلق 2017 کے بل میں ترمیم پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بل میں تجویز پیش کی گئی کہ صوبے میں جہیز 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیئے اور مہندی کے گفٹس یا اخراجات بھی 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہونے چاہیئیں۔

بل کے مطابق دولہا یا اسکے اہلِ خانہ کسی بھی طرح جہیز کا مطالبہ نہیں کریں گے اور جہیز کسی دباؤ کے ذریعے بھی حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے جب کہ رخصتی کے وقت دلہن اور دولہا کے اہل خانہ تمام جہیز باراتیوں کو دکھانے کے پابند ہوں گے، خلاف وزری پر 6 ماہ سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ تجاویز ایسی ہیں جو فعال کرنا مشکل ہیں، ہمیں ایسا قانون بنانا چاہیئے جو لاگو ہوسکے اور ایسا قانون بنائیں جس میں جہیز لینا برا لگے جب کہ جہیز کا خاتمہ یا غیر ضروری مطالبات کے حوالے سے معاشرے میں شعور پیدا کرنا ہوگا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کابینہ نے جہیز سے متعلق بل منظور نہیں کیا۔

The post سندھ حکومت کا جہیز 50 ہزار روپے تک مقرر کرنے پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DZhysi
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment