Ads

شیخ رشید کا یوٹرن؛ مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا

 اسلام آباد: شیخ رشید نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نے یوٹرن لیتے ہوئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ اپنڈکس آپریشن کے بعد شیخ رشید احمد پہلی مرتبہ پارلیمنٹ ہاؤس آئے اورکچھ دیرپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد شیخ رشید سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے استعفی جمع کرادیا؟، جس پرشیخ رشید نے جواب دیا کہ اب ضرورت ہی نہیں رہی اور وقت گزرگیا ہے۔ صحافی نے استفسارکیا کہ آپ کی طبیعت ابھی بھی بوجھل لگ رہی ہے، جس پران کا کہنا تھا کہ اپنڈ کس آپریشن کے بعد ابھی پوری طرح طبیعت بحال نہیں ہوئی، ایک سودو، تین تک بخاررہتا ہے، شاید آپریشن کے زخم بھرنے تک ایسا رہے اورآپ دعا کریں، آج شام ٹانکے کھل جائیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شیخ رشید کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان

واضح رہے کہ کچھ روزقبل لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسے کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہوئے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا تھا۔

The post شیخ رشید کا یوٹرن؛ مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FvF0u7
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment