کرم ایجنسی: غوز گھڑی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے غوز گھڑی میں گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی عملے نے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا
پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں اور ان تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
The post کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکا؛ 7 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DLHlRn
0 comments:
Post a Comment