واشنگٹن: امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے نائب سربراہ انڈریو مک کیب نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق انڈریو مک کیب ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر تھے اور گزشتہ برس انہوں نے کچھ وقت کے لیے ادارے کے قائم مقام سربراہ کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔ وہ مارچ میں ریٹائر ہونے والے تھے تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان پر کئی مرتبہ سیاسی تعصب کے الزامات عائد کئے تھے، جس پر انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمان مخالف ٹویٹ پر معافی مانگ لی
امریکی میڈیا میں ایف بی آئی کے سربراہ کرسٹوفر ورے کے حوالے سے یہ بات گردش کررہی تھی کہ انڈریو مک کیب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ان پر امریکی حکام کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا ہے کہ مک کیب کے استعفے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کوئی عمل دخل نہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ گزشتہ برس سیاسی ناپسندیدگی پر ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی کو بھی نکال چکے ہیں۔
The post ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید پر ایف بی آئی کے نائب سربراہ مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BCQiKK
0 comments:
Post a Comment