Ads

چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن بنانے پر پابندی لگادی

 لاہور: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جوڈیشل کمیشن بنانے پر پابندی لگادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ کی جانب سے مستقبل میں کمیشن یا جوڈیشل کمیشن بنانے پر پابندی عائد کردی۔ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں زینب قتل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ کوئی کمیشن نہیں بنائے گا، اسلام آباد میں قتل ہونے والے صحافی سلیم شہزاد کے قتل پر کمیشن بنا لیکن آج تک پتہ نہیں لگا کہ انھیں کس نے قتل کیا، کمیشن بناکر معاملہ کو کونے میں ڈال دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سلیم شہزاد مئی 2011 میں اسلام آباد سے لاپتا ہوگئے تھے جس کے دو روز بعد ان کی تشدد زدہ لاش منڈی بہاؤالدین کے نواح میں ایک نہر سے ملی۔

The post چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن بنانے پر پابندی لگادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DFsuYA
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment