Ads

کراچی میں قتل نوجوان انتظار کی ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی

کراچی: مشکوک پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوان انتظار احمد کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

کراچی میں ہونے والے انتظار قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز نے مشکوک پولیس مقابلے میں جاں بحق انتظار احمد کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ انتظار اپنی سفید گاڑی میں بیٹھا ہے۔ موٹر سائیکل پر سوار سادہ کپڑوں میں ملبوس بلال اور دانیال نامی اے سی ایل سی کے اہلکار مقتول انتظار کی گاڑی کو روکتے ہیں، پھر ایک کالے رنگ کی دوسری گاڑی آکر رکتی ہے جو موٹرسائیکل پر سوار پولیس اہلکاروں کے ساتھی ہی تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انتظار قتل کیس؛ فرانزک رپورٹ منظرعام پرآگئی

فوٹیج میں واضح ہے کہ جب انتظار آہستہ آہستہ اپنی گاڑی آگے بڑھاتا ہے تو موٹرسائیکل پر سوار پولیس اہلکار اس کی گاڑی پر فائرنگ کرتے ہیں، پولیس اہلکاروں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے ایک گولی گاڑی کے پچھلے شیشے کو چیرتے ہوئے انتظار کے سر پر لگتی ہے جس سے انتظار کی موت واقع ہوگئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  سابق ایس ایس پی مقدس حیدر اورمدیحہ کا بیان ریکارڈ

The post کراچی میں قتل نوجوان انتظار کی ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2rJFrzb
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment