Ads

پاکستان ریڈیو مشعال پرعائد پابندی ختم کرے، امریکا کا مطالبہ

پاکستان ریڈیو مشعال پرعائد پابندی ختم کرے، امریکا کا مطالبہ

 واشنگٹن: ترجمان امریکی دفترخارجہ ہیتھر نوئرٹ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکی امداد سے چلنے والے ریڈیو اسٹیشن مشعال کی نشریات بحال کرے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے پاکستانی وزارتِ داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی امداد سے چلنے والے ریڈیو مشعال کی نشریات پر عائد پابندی ختم کی جائے۔ امریکی دفترخارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی وزارتِ داخلہ کی جانب سے 19 جنوری کو ریڈیو مشعال پر لگائی جانے والی پابندی پر امریکا کو تشویش ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سی آئی اے کے لیے کام کرنے والے ریڈیو کو بند کرنے کا حکم

ترجمان امریکی دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستانی حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ریڈیو مشعال کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لے اور آزادی رائے کے عالمی اقدار کو پامال نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ حساس ادارے کی رپورٹ پر پاکستانی وزارت داخلہ نے ریڈیو اسٹیشن کے دفتر کو سیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا اور ریڈیو کی نشریات بند کردی گئی تھیں۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ مشعال ریڈیو امریکی ایجنسی سی آئی اے کے لیے کام کررہا تھا اور اس نے وائس آف امریکا کی فریکوئنسی چوری کررکھی تھی جب کہ ریڈیو کی نشریات پاک افغان بارڈر، بلوچستان، فاٹا اور بیرون ملک میں بھی جاری تھیں۔ نشریات میں پاکستان کو دہشت گردوں کی جنت قرار دینے کا پروپیگنڈا کیا جارہا تھا۔

The post پاکستان ریڈیو مشعال پرعائد پابندی ختم کرے، امریکا کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2rIZPQC

via Blogger http://ift.tt/2BuCHFc
January 26, 2018 at 12:18AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment