Ads

چیف جسٹس نے عاصمہ قتل کیس کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے عاصمہ قتل کیس کا ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مردان میں 4 سالہ بچی عاصمہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کا ازخود نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ضلع مردان میں 4 سالہ بچی عاصمہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے واقعے کا ازخود نوٹس میڈیا رپورٹس پر لیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مردان میں 4 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

دوسری جانب ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی اشرف طاہر نے عاصمہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے عاصمہ کے خون، ناخن اور بالوں کے نمونے بھجوائے تھے، اس کے علاوہ عاصمہ کے کپڑے، جوتے اور گلاس کا لیب ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلا مرحلہ ملزم کا ڈی این اے میچ کرنے کا ہے جب کہ عاصمہ کی ڈی این اے رپورٹ مردان پولیس کو بھجوادی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسما قتل کیس میں مزید 4 مشکوک افراد گرفتار

15 جنوری کو لاپتہ ہونے والی 4 سالہ عاصمہ کی لاش کھیتوں سے ملی تھی جب کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں عاصمہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی، اس واقعے پر مردان کے ضلعی پولیس سربراہ میاں سعید کا کہنا تھا کہ ابتدائی طبی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ بچی کو قتل کرنے سے قبل اس پر بہیمانہ تشدد کیا گیا ہے جب کہ بچی کے جسم سے حاصل کیے گئے 2 نمونےجانچ کےلیے پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوادیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں 4 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بیدردی سے قتل کردیا گیا تھا۔

The post چیف جسٹس نے عاصمہ قتل کیس کا ازخود نوٹس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GiYkw7

via Blogger http://ift.tt/2nbMUSS
January 26, 2018 at 12:18AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment