Ads

قومی اسمبلی میں فاٹا تک عدالت عالیہ کا دائرہ کاربڑھانے کا بل منظور

 اسلام آباد: قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ اورپشاورہائی کورٹ کا دائرہ کارفاٹا تک بڑھانے سے متعلق بل کثرت رائے سے منظورکرلیا۔

اسپیکرسردارایازصادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیرقانون انصاف محمود بشیرورک نے سپریم کورٹ اورپشاورہائی کورٹ کا دائرہ کارفاٹا تک بڑھانے کا بل ایوان میں پیش کیا۔ جے یوآئی (ف) نے بل پیش کرنے کی مخالفت کی تاہم اسپیکرنے رولنگ دی کہ اکثریتی ارکان کی درخواست پرکارروائی معطل کر کے یہ بل پیش کیا گیا ہے۔

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایف سی آرکا خاتمہ کیا، سپریم کورٹ، پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھادیا، ہمارا مطالبہ ہے اسی دورمیں فاٹا کے انضمام کا تاریخی کام انجام دیا جائے، فاٹا کے عوام نے بڑی قربانی دی ہے جن کے صلے میں فاٹا کا انضمام کیا جائے، اگلے سیشن میں فاٹا انضمام کا بل بھی ایوان میں لایا جائے۔  بعد ازاں اسمبلی نے بل کثرت رائے سے منظورکرلیا۔

قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد اب یہ بل سینیٹ میں پیش کیا جائے، جہاں سے منظوری کے بعد بل کا مسودہ صدر مملکت کو بھیجا جائے گا، بل پرصدرکے دستخط کے بعد آئین کا حصہ بن جائے گا۔

 

The post قومی اسمبلی میں فاٹا تک عدالت عالیہ کا دائرہ کاربڑھانے کا بل منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CXMxRH
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment