Ads

ڈونلڈ ٹرمپ کا احتجاج کے خدشے کے باعث دورہ برطانیہ منسوخ

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے احتجاج کے خدشے کے باعث دورہ برطانیہ منسوخ کر دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ میں بڑے پیمانے پراحتجاج کے خدشے سمیت اپنا استقبال اچھی طرح نہ کیے جانے کے ڈرسے دورہ برطانیہ منسوخ کردیا ہے۔  اس دورے کے دوران ٹرمپ کی برطانوی وزیراعظم تھریسا مے سے ملاقات بھی شیڈول تھی۔

دورہ منسوخ ہونے کے بعد امریکی صدر اگلے ماہ 75 کروڑ پاؤنڈز کی لاگت سے لندن میں تعمیر ہونے والے نئے امریکی سفارت خانے کا افتتاح نہیں کریں گے اور ان کی جگہ اب وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن برطانیہ جائیں گے۔

اس سے قبل بھی امریکی صدرکے متنازعہ فیصلوں کے بعد ان کا دورہ برطانیہ روکنے کے لیے ایک آن لائن درخواست پر10 لاکھ سے زائد برطانوی شہریوں نے دستخط کیے تھے جب کہ درخواست میں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ کو برطانیہ آنے کی اجازت ہے لیکن ان کے سرکاری دورے سے ملکہ برطانیہ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ برطانیہ کی لیبرپارٹی کے سربراہ نے بھی کہا تھا کہ امریکی صدرکو واضح پیغام بھیجا جائے گا کہ ان کا برطانیہ میں استقبال نہیں کیا جائے گا۔

The post ڈونلڈ ٹرمپ کا احتجاج کے خدشے کے باعث دورہ برطانیہ منسوخ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DpF8eT
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment