Ads

زینب کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

 لاہور: پنجاب حکومت نے معصوم زینب کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  قصور میں 8 سالہ زینب کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان بھی کیا گیا ہے جب کہ نشاندہی کرنے والا نام بھی راز میں رکھا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب واقعے کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

دوسری جانب احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں شہریوں کے ورثا کو 30،30 لاکھ روپے امداد اور دونوں کے خاندان کے ایک ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کم سن زینب سے زیادتی و قتل کے خلاف ملک بھرمیں ہنگامے پھوٹ پڑے  ہیں جب کہ گزشتہ روز احتجاج کرنے والے مشتعل مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ پنجاب حکومت نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا خاکہ بھی جاری کیا ہے۔

The post زینب کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2qUZtpQ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment