Ads

پر امن افغانستان کی ضرورت پاکستان سے زیادہ کسی اور ملک کو نہیں، عمران خان

 اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام ہر پاکستانی کی خواہش اور دل کی آواز ہے جب کہ پر امن افغانستان کی ضرورت پاکستان سے زیادہ کسی اور ملک کو نہیں۔

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے پاکستان میں افغان سفیرعمر زخیلوال نے ملاقات کی جس میں پاک افغان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ مہمانوں کی طرح کا برتاوٴ کیا گیا، پاکستانی عوام افغان مہاجرین کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کے مابین تعلقات کا مستقبل بقائے باہمی پر قائم ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین سرحدوں کی بندش معاملات کا حل نہیں، آزاد تجارت اور نقل و حمل میں سہولت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، نسلوں پر محیط تعلقات میں پختگی اور نکھار کے لیے حکومتوں کو محنت کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام ہر پاکستانی کی خواہش اور دل کی آواز ہے، پر امن افغانستان کی ضرورت پاکستان سے زیادہ کسی اور ملک کو نہیں جب کہ جغرافیہ ہمیں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ٹھہراتا ہے۔

The post پر امن افغانستان کی ضرورت پاکستان سے زیادہ کسی اور ملک کو نہیں، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2motNEC
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment