Ads

سپریم کورٹ نے پی سی او ججز کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس واپس لے لئے

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی سی او ججز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کرتے ہوئے جاری نوٹسز واپس لے لئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 4 رکنی خصوصی لارجز بینچ نے کی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ توہین عدالت کا معاملہ عدالت اور توہین کرنے والے کے مابین ہوتا ہے لیکن جن ججز پر سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ افتحار حسین چوہدری کا انتقال ہوچکا ہے اور باقی ججز بھی اب اپنے عہدوں پر نہیں رہے جب کہ معاملہ بھی 10 سے 11 سال پرانا ہوچکا ہے لہذٰا عدالت  اس معاملے میں مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتی اور نوٹس واپس لے رہی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حکومت کو پی سی او دور سے 21ویں صدی میں واپس لائیں گے، سپریم کورٹ

واضح رہے کہ پی سی او پر حلف لینے والے ججز میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ افتخار حسین چوہدری بھی شامل تھے جن کا اتنقال ہوچکا ہے جب کہ دیگر میں جسٹس خورشید انور بھنڈر، جسٹس حامد علی شاہ، جسٹس ظفراقبال چوہدری، جسٹس حسنات احمد، جسٹس شبررضا، جسٹس یاسمین رحمان اور جسٹس جہانزیب رحیم شامل ہیں جن کے خلاف عدالتِ عظمیٰ نے نوٹسز واپس لئے اور یہ تمام ججز اب ریٹائر ہوچکے ہیں۔

The post سپریم کورٹ نے پی سی او ججز کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس واپس لے لئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2muzRvb
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment